Live Updates

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ،سپیکر فوراً استعفیٰ دیں ‘عبدالعلیم خان،

تمام تر حکومتی پراپیگنڈہ اور وزراء کے بیانات بھی حکومت نہیں بچا سکتے‘صدر تحریک انصاف لاہور

بدھ 4 مارچ 2015 19:47

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 122اور پی پی 147میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو حق سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھاندلی زدہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،جس اسمبلی کے سپیکر کا الیکشن ہی بوگس اور دھاندلی پر مشتمل ہو گا اس ادارے کی کیا حیثیت برقرار رہے گی ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ابھی بھی وقت ہے کہ سردار ایاز صادق رضا کارانہ طور پر خود ہی استعفیٰ دے دیں اور رہی سہی ساکھ بچا لیں ۔

(جاری ہے)

تمام تر حکومتی پراپیگنڈہ اور دوبارہ گنتی کا شوشا بھی حکمرانوں کو اس فیصلے سے نہیں بچا سکا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز لیگ نے کس بڑے پیمانے پر دھاندلی کی اب کس منہ سے وزراء عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بیانات دیں گے ۔

دریں اثناء الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں پی ٹی آئی لاہور آفس میں این اے 122اور پی پی 147سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد میں جمع ہوکر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو نواز گو اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات