عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کر دیں تو لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے،سائرہ افضل تارڑ ،
امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگی ، قوم دعا کرے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 19:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کر دیں تو لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگی قوم دعا کرے ۔
(جاری ہے)
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کی لعنت سے ملک کو نجات دلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کریں تو ہمیں لعنت سے چھٹکارہ مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اراکین کو اپنے ضمیر اور اللہ کے خوف سے ڈرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ جیسی لعنت سے دور رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل تک قوم کی دعھاؤں سے پہنچ جائیگی۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے اور یہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.