ورلڈکپ: افغانستان کو 275 رنز سے شکست

بدھ 4 مارچ 2015 20:03

ورلڈکپ: افغانستان کو 275 رنز سے شکست

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) آئی سی سی ورلڈکپ میں گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ دو نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ کینگروز نے افغانستان کےخلاف میچ میں پہلے 417 رنز بنا کر ورلڈکپ اننگز میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ بنایا اور بعد ازاں افغانستان کو 142 رنز پر آؤٹ کرکے عالمی کپ میں سب سے بڑی فتح کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آسٹریلوی شہر پرتھ کے واکاگراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی بیٹسمیوں نے افغان باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکتوں کے نقصان پر 417 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا۔ ڈیوڈ وارنر نے 178 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی جس میں پانچ چھکےاور19 چوکےشامل تھے اسٹیون اسمتھ نے بھی 95 رنزکی اننگزکھیلیی مگر بدقسمتی سے وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین گلین میکس ویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پرسات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 88 رنز بناڈالے۔ آسٹریلیا نے 417 رنز بنا کرورلڈ کپ میں سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دینےکا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے پاس تھاجس نے2007 کےمیگاایونٹ میں برمودا کےخلاف 413 رنزبنائے تھے۔ افغانستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اسکی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن بڑے ہدف کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور اسکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں۔ کینگروز نے 142 رنزپر افغانستان کی پوری ٹیم کو پویلین روانہ کرکے 275 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :