پارلیمنٹ ہاؤس پر کل الیکشن کمیشن کے اختیارات چلیں گے‘ سپیکر کے اختیارات عملاً معطل ہونگے

بدھ 4 مارچ 2015 20:39

پارلیمنٹ ہاؤس پر کل الیکشن کمیشن کے اختیارات چلیں گے‘ سپیکر کے اختیارات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں کل سپیکر قومی اسمبلی کا اختیار نہیں چل سکے گا کیونکہ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اختیار سنبھال لئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قومی اسمبلی کو انتخابی حلقہ کا درجہ دیا گیا جہاں ارکان قومی اسمبلی کا سینیٹ امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔

(جاری ہے)

ارکان قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کو ووٹ دیں گے جبکہ فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی فاٹا کوٹہ کے تحت کھڑے ہونے والے امیدواروں کا چناؤ کرین گے۔ سپیکر کی بجائے چیف الیکشن کمیشن پارلیمنٹ ہاؤس پر اختیارات سنبھال لے گا اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ر یاستی ادارے چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن کے حکم ماننے کے پابند ہیں۔