عمر کی بات ہوئی تو شاہد آفریدی بھی عورتوں کی طرح شرما گئے،

یو اے ای کے خلاف میچ سے پہلے جب رمیض راجہ نے ان کو عمر یاد کروائی تو شرما گئے، 40 سال کے نہیں 35 سال کے ہی تو ہوئے ہیں، شاہد خان آفریدی

بدھ 4 مارچ 2015 20:55

عمر کی بات ہوئی تو شاہد آفریدی بھی عورتوں کی طرح شرما گئے،

نیپئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) خواتین سے شکوہ کیا جاتا ہے کہ وہ عمر کا پوچھنے پر برا منا جاتی ہیں مگر اس معاملے میں ہمارے سپر اسٹار شاہد خان آفریدی بھی کسی سے کم نہیں عمر کی بات کی تو شرما گئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں مگر یہ بات اداکارہ میرا ماننے سے ہمیشہ انکاری رہیں۔ وہ بیس سال پہلے بھی جوان تھیں اور آج بھی خود کو جوان ہی سمجھتی ہیں چاہے ان کی تاریخ پیدائش 1977 کی ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں پشاور کے ساٹھ سالہ بوڑھے نے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو وہ برْا مان گئیں۔ اب مزید محتاط ہو جائیے کیوں کہ بوم بوم آفریدی بھی عمر کا پوچھنے پر برا منا جاتے ہیں۔ یو اے ای کے خلاف میچ سے پہلے جب رمیض راجہ نے ان کو عمر یاد کروائی تو شرما گئے۔ بولے وہ 40 سال کے نہیں 35 سال کے ہی تو ہوئے ہیں۔ ادکارہ میرا تو ہمیشہ ہی اپنی انگریزی کے باعث خبروں میں رہی ہیں لگتا ہے بوم بوم آفریدی نے بھی خبروں میں رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :