کراچی ،انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا،

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.88 اور قیمت فروخت 101.93 روپے ہوگئی ، اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 101.90 اور قیمت فروخت 102.10 روپے ہوگئی

بدھ 4 مارچ 2015 21:45

کراچی ،انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ یورو اوربرطانوی پاؤنڈ بھی روپے کے سامنے اپنی قدر گنوابیٹھے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 2 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.90 روپے سے کم ہوکر 101.88 روپے اور قیمت فروخت 101.95 روپے سے گھٹ کر 101.93 روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 102 روپے سے گھٹ کر 101.90 روپے اور قیمت فروخت 102.20 روپے سے گھٹ 102.10 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر50پیسے کم ہو گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113.75 روپے سے کم ہو کر 113.25 روپے اور قیمت فروخت 114 روپے سے کم ہوکر 113.50 روپے ہو گئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50 روپے سے کم ہوکر 156 روپے اور قیمت فروخت 156.75 روپے سے کم ہو کر 156.25 روپے پر آگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 3،53 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.90 روپے سے بڑھ کر 27.93 روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے سے بڑھ کر 27.25 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :