مذہب کے نام پرہونے والی دہشت گردی کی وجہ مقدس شخصیات کی توہین ہے، ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں

بدھ 4 مارچ 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ مذہب کے نام پرہونے والی دہشت گردی کی وجہ مقدس شخصیات کی توہین ہے،صحابہ کرام اور امہات المومنین سمیت اکابرین صحابہ کی گستاخی پر پنجاب میں 5سو کے قریب ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،تحفظ ناموس صحابہپر سخت قانون سازی کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے،وجوہ فساد کے خاتمہ سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے،ٹیبل ٹاک سے راہ فرار اختیار کرنادراصل دہشت گردی کو مزید فروغ دینے کے متراد ف ہے،اہلسنت والجماعت سنی شیعہ فسادات کے خاتمہ کے لیے اپنے آپ کو ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہے،دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،بے گناہوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا بھی دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ،بھارت اور اس کے حواریوں کو خوش کرنے کے لیے دینی طبقات کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے،پاکستان میں جاری دہشت گردی کے تانے بانے بھارت ،اسرائیل ،ایران اور امریکہ سے ملتے ہیں ان ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں جس کے کئی بار ثبوت بھی مل چکے ہیں تاہم جب بھی دہشت گردی کی بات ہوتی ہے تو حکومت دینی مدارس اور دینی جماعتوں کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیتی ہے،پنجاب حکومت نے سینکڑوں اہلسنت کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے ہماری پرامن جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے،اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے،مذہبی دہشت گردی کا خاتمہ یک طرفہ کاروائیوں اور زیادتیوں سے ممکن نہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومت جن کے خلاف ایکشن لے رہی ہے ان کا دہشت گردی سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے،مذہبی دہشت گردی کی اصل وجہ مقدس شخصیات کی توہین اور ان پر کفر کے فتوی لگانا ہے،خلفاء راشدین ،امہات المومنین اور اکابرین صحابہ پر تبراء بازی کے ملک بھر میں 5سو کے قریب ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،اہلسنت والجماعت کسی پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنا چاہتی ،اس ملک پر تمام طبقات کا برابر کا حق ہے،تاہم مقدس ہستیوں کی توہین کرنا کھلم کھلی دہشت گردی اور فسادات کی بنیاد ہے،حکومت وجوہ فساد کے خاتمہ کے لیے سخت قانون سازی کرے،اہلسنت والجماعت فسادات کے خاتمہ کے لیے ہرفورم پر اہم کردار ادا کرنے کو تیارہے۔