آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 21:53

آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں سب سے بڑی کامیابی ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے ریکارڈ قائم کردیا ۔ ڈیوڈ وارنر مرد میدان قرار پائے ۔

(جاری ہے)

پرتھ میں ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں چھ وکٹوں پر 417 رنز بنائے ڈیوڈ وارنر 178، سمتھ 95 اور میکسوئل 88رنز بنا کر نمایاں رہے افغانستان کے شاہ پور زردان اور دولت زردان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 418 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 142رنز پر ڈھیر ہوگئی مچل جانسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 275رنز سے شکست دی جو ریکارڈ بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :