مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی بھی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے ،سائرہ افضل تارڑ،
روک تھام کے اقدامات کیلئے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے صوبے شعبہ کی طرف توجہ دیں،ماں اور بچے کی صحت کے لئے نیوٹریشن پروگرام کے لئے صوبوں کو فنڈز مختص کیا جانا چاہیے ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال
بدھ 4 مارچ 2015 22:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے قومی اسمبلی کوبتایا ہے کہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی بھی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے روک تھام کے اقدامات کیلئے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے صوبے شعبہ کی طرف توجہ دیں ماں اور بچے کی صحت کے لئے نیوٹریشن پروگرام کے لئے صوبوں کو فنڈز مختص کیا جانا چاہیے ۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ روزانہ بڑی تعداد میں بچے پہلے دن ہی وفات پا جاتے ہیں مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی بھی تعداد بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی سطح پر اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ اس معاملے کو مشترکہ مفادات میں لے جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اقدامات کی خود نگرانی کریں گے۔
وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جہاں جہاں شرح خواندگی کا تناسب بہتر ہے ان علاقوں میں بچوں کی شرح اموات کم ہیں۔ صوبوں کو چاہیے کہ اس شعبہ کی طرف بھی توجہ دیں کیونکہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آنے سے آبادی کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کیلئے نیوٹریشن پروگرام کیلئے صوبوں کو فنڈز مختص کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 16 فیصد مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ دن بدن یہ تناسب گر رہا ہے۔ بریسٹ فیڈنگ سے بھی بچوں کی شرح اموات میں کمی کی جاسکتی ہے 13 جون کو تمام صوبوں کی شراکت سے ایک پروگرام شروع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.