ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2015ء میں چھکوں کی ڈبل سنچری او1000 چوکے مکمل،

اب تک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے، گیل نے گروپ بی میں زمبابوے کے خلاف میچ میں اننگز میں 16 چھکے لگائے ، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اننگز میں 9 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں،، اے بی ڈی ویلیئرز، برینڈن میک کولم، 8، 8 چھکے لگا کر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں

بدھ 4 مارچ 2015 23:40

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2015ء میں چھکوں کی ڈبل سنچری او1000 چوکے مکمل،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹورنامنٹ میں دو سو چھکے مکمل ہوئے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی مختلف ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے جنگ جاری ہے اور بلے باز جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے شائقین کی خوب داد وصول کر رہے ہیں، میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر دو سو چھکے مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے، گیل نے گروپ بی میں زمبابوے کے خلاف میچ میں اننگز میں 16 چھکے لگائے تھے، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اننگز میں نو چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ملر نے بھی زمبابوے کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، اے بی ڈی ویلیئرز، برینڈن میک کولم، 8، 8 چھکے لگا کر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :