ایلٹن چگمبرا آئرلینڈ کیخلاف میچ سے باہر

جمعرات 5 مارچ 2015 11:48

ایلٹن چگمبرا آئرلینڈ کیخلاف میچ سے باہر

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا کو بائیں ٹانگ میں انجری کے سبب ہفتہ کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ چگمبورا کے پاکستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پٹھے پھٹنے لگے تھے جس کے بائث ابھی بھی ان کی ٹانگ میں کافی تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

چگمبرا نے آوٴٹ فیلڈمیں باوٴنڈری کی طرف جاتی گیند کو روکنے کے لئے ڈائیو کی تھی تو ان کا پیر پھسل گیا تھا۔

زمبابوے کے ٹیم مینیجر کرسٹین چیکیتانے بدھ کے روز بیان دیا ہے کہ میڈیکل اسٹاف چگمبورا کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل تیار کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔زمبابوے گروپ بی کی7ٹیموں میں پانچویں نمبر پر ہے اورکوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کے لئے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی ہے۔