کرس گیل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

جمعرات 5 مارچ 2015 11:59

کرس گیل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) ویسٹ انڈین اوپننگ بلے باز کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم اگر ان کی کمر نے پانچ دن کے کھیل کا بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

35سالہ کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپریل میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ اس سیریز سے قبل ہی ریٹائرڈ ہو جائیں ۔

کرس گیل نے حال ہی میں 100ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 9ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے تاہم مارچ 2010ء سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 41میں سے محض 18ٹیسٹ کھیلے ہیں اور گزشتہ دو سالوں کے دوران انہوں نے ٹیم کے 15میں سے محض 8ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :