کترینہ کی جگہ دیپیکا سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

جمعرات 5 مارچ 2015 12:10

کترینہ کی جگہ دیپیکا سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی تیزی سے ابھرتی اداکارہ دیپکا پڈوکون اب بنیں گی سلمان خان کی ہیروئن نئی فلم”سلطان“میں کترینہ کیف کہ جگہ دیپکا کو کاسٹ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کو یکے بعد دیگرے سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ دپیکا پڈکون سلمان خان کیساتھ رومینس کریں گی۔ فلمساز علی عباس ظفر کی فلم”سلطان“ کیلئے کترینہ کیف نجی مصروفیات کے باعث کام نہیں کر سکیں گی لہذا اب شائقین کو دپیکا پڈکون اور سلمان خان کی جوڑی کو پہلی بار کسی فلم میں دیکھیں گے۔ فلم دیکھنے کے لیے شائقین کو 2016 تک انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :