ایم ٹی وی ایوارڈز کیلئے متعدد فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:20

ایم ٹی وی ایوارڈز کیلئے متعدد فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)ایم ٹی وی ایوارڈز کیلئے متعدد فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ سائنس فکشن ہالی وڈ فلم گارڈیئنز آف گلیسی اور طنزومزاح سے بھرپور نیبرز سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ٹی وی مووی ایوارڈ ز کے لئے ہالی وڈ فلموں گارڈین آف گلیکسی، دی ہنگر گیمز، نیبرز، بوائے ہْڈ، گون گرل، وپ لیش، امریکن سنائپر اور سلمی کے درمیان بہترین اداکار، بہترین میوزک اور مزاح کی کیٹگری میں مقابلہ جاری ہے۔

فلم گارڈین آف گلیکسی، دی فالٹ ان آورز سٹارز اور نیبرز 7 کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ آسکرز میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی برڈ مین ایم ٹی وی ایوارڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ فلم” فالٹ“ میں اداکاری پر سینلی وڈلے اور ینسل ایلگورٹ بہترین اداکار اور اداکارہ کیلئے نامزد ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ ایم ٹی وی ایوارڈ کیلئے ووٹ دیں گے جس کے بعد فاتح کا فیصلہ ہوگا۔