سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو اسمبلی میں داخل ہونے ے روکدیا گیا، تلخ کلامی اور دھکم پیل کے بعد زبردستی اندر چلے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 12:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روکدیا جس پر انہوں نے گارڈز سے تلخ کلامی کی اور دھکم پیل کرتے ہوئے زبردستی اندر داخل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہاب الدین کے ہمراہ اسمبلی آئے تاہم اسمبلی کی سکیورٹی نے انہیں بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے باعث اراکین اسمبلی کے علاوہ کوئی بھی اسمبلی میں نہیں جا سکتا جس پر راجہ ریاض برہم ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد دھکم پیل کرتے ہوئے زبردستی اندر چلے گئے ۔

بعد ازاں اسمبلی سکیورٹی نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی شوکت بسرا کو بھی پارٹی کے رہنما فیصل میر کو اندر لیجانے سے روکدیا لیکن بحث و مباحثہ کے بعد شوکت بسرا فیصل میر کو بھی اندر لیجانے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعات کا علم ہونے پر سابق اراکین اسمبلی کو داخلے کی اجازت دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :