دوران پرواز بچی کی ہلاکت۔ پرواز کارخ ابو ظہبی کی طرف موڑ دیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:37

دوران پرواز بچی کی ہلاکت۔ پرواز کارخ  ابو ظہبی  کی طرف موڑ دیا گیا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء) ایک سالہ بھارتی بچی کوچی سے بحرین جاتے ہوئے دوران پرواز جہاز میں ہی وفات پا گئی جس کی وجہ سے جہاز کو ابوظہبی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہریشی پریا ، بینوئے اور اشوینی کی بیٹی تھی جو اپنی ماں کے ساتھ گلف ائیر کی پرواز جی ایف 271 کے ذریعے مانامہ بحرین جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اس کی طبعیت خراب ہوگئی اور وہ جہاز میں فوت ہو گئی ۔

جہاز کا رخ پہلے ہی بچی کی بیماری کے باعث ابو ظہبی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔بچی کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر ترشور سے تھا۔

(جاری ہے)

عام طور پر جب جہاز میں کسی کی ہلاکت ہوجائے تو جہاز کا عملہ اس ائیرپورٹ سے رابطہ کرتا ہے جہاں سے مسافر سوار ہوا ہو۔کسی بچے کی وفات کی صورت میں بچے کے ساتھ موجود شخص سے رابطہ کیا جاتا ہے۔اس صورت حال میں بچی کی ماں اس کے ساتھ ہی سفر کر رہی تھی۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل تو بچی کو کوئی بڑی بیماری نہیں تھی۔ انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق جہاز میں کسی کی ہلاکت کی صورت میں اسے خالی سیٹ یا چند مسافروں کے ساتھ والی سیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔اس سے پہلے بھی دوران پرواز بہت سی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔