پروپوز کرنے کا نرالا انداز، نوجوان خطرناک شارک کے ٹینک میں گھس گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:39

پروپوز کرنے کا نرالا انداز، نوجوان خطرناک شارک کے ٹینک میں گھس گیا

ایریزونا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء)ٹیمپے، ایریزونا میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو شارک کے ٹینک میں گھس کر شادی کے لیے پروپوز کیا۔سی لائف ایکوریم ٹیمپے میں کام کرنے والے ایوان نے اپنے دوست کی مدد سے اپنی گرل فرینڈ کو شارک کے ٹینک کے پاس بلوایا۔

(جاری ہے)

ٹینک میں سے ایوان نے کارڈ پر لکھی تحریر سے اپنی گرل فرینڈ جیسیکا کو شادی کے لیے پروپوز کیا۔ایوان نے جیسیکا کے لیے لکھا کہ سمندر کی ساری مچھلیوں میں سے صرف تم ہی میرے لیے ہو۔ جیسیکا کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟ جیسیکا نے اس انداز کے پروپوزل پر فوراً ہی ہاں کر جس پر وہاں موجود سب لوگوں نے انہیں مبارک باد دی۔