ناصر جمشید کی ناقص کارکردگی پر وطن واپسی کے لئے چندہ مہم شروع

جمعرات 5 مارچ 2015 12:44

ناصر جمشید کی ناقص کارکردگی پر وطن واپسی کے لئے چندہ مہم شروع

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)گوجرانوالہ کے تاجروں نے کرکٹر ناصر جمشید کی ناقص کارکردگی پر ان کی وطن واپسی کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سٹی موبائل ایسوسی ایشن نے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ناصر جمشید کی مایوس کن کارکردگی پر ان کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن رہنماوں نے ناصر جمشید کی واپسی کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ موبائل ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اب تک 70 ہزار روپے جمع کئے گئے ہیں اور یہ رقم چیئرمین کرکٹ ٹیم شہریار خان کو دی جائے گی تاکہ اس رقم سے ٹکٹ خرید کر ناصر جمشید کو وطن واپس بلایا جائے۔