جو جتنا امیر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتنا ہی جرمانہ

ِفن لینڈ میں ایک شخص کو زائد رفتار گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ

جمعرات 5 مارچ 2015 12:52

جو جتنا امیر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتنا ہی جرمانہ

ہیلنسکی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ہے سزا کا معیار کچھ الگ، جو ہوگا جتنا امیر اس پر کیا جائے گا اتنا ہی جرمانہ۔

(جاری ہے)

فِن لینڈ میں رائمہ کوئسالہ نامی شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔رائمہ کوئسالہ کو 80 کے بجائے103 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر یہ جرمانہ ہوا۔ فن لینڈ کی ایک پالیسی ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر اس کی آمدنی کے مطابق جرمانہ کیا جاتا ہے،تو جتنی آمدنی ہو گی جرمانہ بھی اتنا ہی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :