ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نکاح کا داعشی طریقہ باطل ہے: علماء
جمعرات 5 مارچ 2015 12:55
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)مصرکی افتاء کونسل نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی ”داعش“ کی جانب سے نوجوان خواتین کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو شادی کی پیشکش کرنے اور انٹرنیٹ پر شادیاں کرنے کے طریقہ کار کو غیرشرعی اور” باطل “ قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی افتاء کونسل کے زیراہتمام تکفیری فتاویٰ پر نظر رکھنے والی کمیٹی نے داعش کے اس اسلوب نکاح کا سراغ لگایا ہے جس کے ذریعے وہ خواتین کو شدت پسندوں کے ساتھ شادیوں پر راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دارالافتاء کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خواتین کو شادی پرآمادہ کرنا اور انہیں دوسرے ملکوں میں سفر کرکے جنگجوؤں سے ملانے پر مجبور کرنے کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح اور شادی بیاہ کے لیے اسلام نے کچھ متعین اصول مقررکیے ہیں۔ ان سے صرف نظر کرکے شادیاں رچانا باطل ہے۔ شادی کے لیے مردو زن کی رضامندی ہی نہیں بلکہ اس کے لیے گواہوں کا ہونا بھی ضروری ہے اور ویڈٰو کانفرنس کے ذریعے طے پانے والی شادیوں میں ان تمام شرائط کا اہتمام نہیں کیا جاتا۔
جب شادی اور نکاح کے تمام ضابطے پورے نہیں کیے جائیں گے تو اسے شرعی نکاح قرار نہیں دیا سکے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محض ویڈٰو یا تصویر دیکھ کر فوری طورپر شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل فون یا کسی ٹی وی پروگرام کے ذریعے نکاح قطعی نہیں بلکہ ظنی ہوگا۔ ایسا اس لیے درست نہیں کیونکہ ان تمام آلات کو استعمال کرتے ہوئے لڑکا یا لڑکی یا دونوں اپنی اصلیت چھپا سکتے ہیں۔ وہ اپنی اصل تصویر اور حقائق کے بجائے غلط معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ شادی کے لیے قطعی امور کا طے پانا ضروری ہے اور محض ظن کی بنیاد پر شادی نہیں ہوتی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.