سانگھڑ:زمیندار کی مبینہ نجی جیل،قید 13 بچوں سمیت 26 ہاری بازیاب

جمعرات 5 مارچ 2015 12:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سانگھڑ میں عدالتی حکم پر پولیس نے ایک زمیندار کی مبینہ نجی جیل میں دو سال سے قید 13 بچوں سمیت 26 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق نووکولی نامی شخص نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سانگھڑ کے گوٹھ سونوخان بھمبرو میں ایک زمیندار نے 26 ہاریوں کو دو سال سے جبری قیدی بنایا ہوا ہے۔ درخواست پر سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہدادکوٹ پولیس کو ہاریوں کی بازیابی کا حکم دیا جس پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے 13 بچوں سمیت 26 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق بازیاب ہاریوں کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :