فیصل آباد ،گنے سے بھرا تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا، 3افراد جا ں بحق

جمعرات 5 مارچ 2015 13:04

فیصل آباد ،گنے سے بھرا تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا، 3افراد ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ 629 گ ب میں گنے سے بھرا تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا جس سے گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی‘ حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود 35 سالہ اشرف بی بی اور دس سالہ بچہ جواد اور سات سالہ بشریٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچوں کا پچاس سالہ باپ عباس اس حادثے میں بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

عباس نے اس حادثے کو اللہ کی رضا سمجھ کر ٹرک ڈرائیور کو معاف کردیا۔ مقامی پولیس نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا جنہیں گذشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :