چینی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ سال 450 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، زیادہ تعداد مسلمانوں کی تھی، انسانی حقوق کی تنظیم یو ایچ آر پی کی رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 5 مارچ 2015 13:14

چینی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ سال 450 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، زیادہ تعداد ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) انسانی حقوق کی تنظیم ایغور ہیومن رائٹس پراجیکٹ (یو ایچ آر پی) نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس چینی صوبے سنکیانگ میں 450 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ان میں زیادہ تر تعداد اقلیتی ایغور مسلمانوں کی تھی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ایغور ہیومن رائٹس پراجیکٹ (یو ایچ آر پی) کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کی ہلاکتیں چینی نسل ہان کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھیں۔

اس تنظیم کے مطابق 2014 کے دوران 478 تک افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے قریب 240 کا تعلق ایغور مسلمانوں سے تھا جبکہ اسّی سے چھیاسی افراد کا تعلق چینی نسلی گروپ ہان سے تھا۔ مقامی حکومت اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے ایغوروں کو ”دہشت گرد“ قرار دیتی ہے۔ چین کے شمال مغربی علاقے میں قریب 10 ملین ایغور مسلمان آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :