سینیٹ انتخابات ،صوبائی وزراء کے ساتھ بیورو کریسی بھی متحرک رہی

اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی پہنچنے تک ٹیلیفونک رابطے جاری رکھے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران صوبائی وزراء کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی بھی متحرک رہی ،اراکین اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی پہنچ جانے تک ٹیلیفونک رابطے جاری رکھے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب میں 11نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی جسکے لئے اکثریتی جماعت (ن) لیگ سب سے زیادہ متحرک رہی ۔

(جاری ہے)

اراکین کے تشکیل دئیے گئے گروپوں کے سربراہ صوبائی وزراء اراکین کے ناموں کی لسٹیں ہاتھوں میں تھامے انکی آمد بارے آگاہی اور انہیں جلد از جلد اسمبلی پہنچنے کے لئے ٹیلیفونک رابطوں میں رہے ۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اور اسسٹنٹ سیکرٹری بھی اراکین اسمبلی کی لسٹیں ہاتھوں میں پکڑے اسمبلی کے اندرونی احاطے میں موجود رہے اور بار بار ٹیلیفونک رابطے کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :