پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جذبات سے فیصلے کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے ‘ ثمینہ خالد گھرکی

جمعرات 5 مارچ 2015 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صرف دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے تھے ،پی پی کے دور حکومت میں ہی اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دیا گیا تھا اور سینٹ میں بھی نمائندگی دی گئی تھی ‘پیپلزپارٹی سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور انتشار کی سیاست کو ملکی مفاد کے خلاف تصور کر تی ہے حالات اور وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے قائد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں جو مفاہمت کی سیاست کی بنیاد رکھی اس کی وجہ سے ہی آج جمہوری نظام اپنے اگلے مرحلے سینیٹ کے الیکشن کی طرف چل پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ سوج بوجھ اور ہوش کے ساتھ کام کیا ہے اور جذبات سے فیصلے کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے ہیں حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خود ہی عوام کے اندر اپنی مقبولیت کھو رہی ہے اور اپنی پالیسوں کی وجہ سے اپنے خلاف ہی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :