زندگی بدل گئی، جلد عمرہ کیلئے جا رہی ہوں‘ وینا ملک

جمعرات 5 مارچ 2015 14:54

زندگی بدل گئی، جلد عمرہ کیلئے جا رہی ہوں‘ وینا ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی بدل گئی ہے، اب فلموں کی بجائے جلدعمرہ کیلئے جانے کا ارادہ ہے ، خوش قسمت ہیں کہ اسد بشیر خٹک جیساشوہر ملا۔

(جاری ہے)

پرنٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویناملک نے کہا کہ چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جا رہی ہیں، شوہر کی طرف سے شوبز کی سرگرمیوں پر پابندی نہیں تاہم میں خود زیادہ سے زیادہ وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتی ہوں۔اْن کاکہناتھاکہ پاکستان آ کر کسی چینل کے شو کی میزبانی کریں گی،دنیا بھر کے ممالک دیکھے ہیں مگر اپنے پاکستان جیسا ملک کوئی نہیں۔