شنگھائی ‘ شہزادہ ولیم کی فلم پیڈنگٹن کے پریمیئر میں شرکت

جمعرات 5 مارچ 2015 15:01

شنگھائی ‘ شہزادہ ولیم کی فلم پیڈنگٹن کے پریمیئر میں شرکت

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) برطانوی شہزادہ ولیم نے شنگھائی میں فلم پیڈنگٹن کے پریمیئر میں شرکت کرکے محفل میں چار چاند لگائے، خود شہزادہ ولیم نے بھی تقریب میں بھرپور مزے کئے،برطانوی شہزادہ ولیم تین روزہ چین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے شنگھائی میں فلم پیڈنگٹن کے پریمیئر تقریب میں بھی شرکت کی، شہزادہ ولیم جب تقریب میں پہنچے توان کا استقبال کیا ایک بھالو نے،، شہزادے نے بھالو کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور فلم کے مزے بھی لئے،فلم کی کہانی پیرو کی معروف کامک بک پیڈنگٹن سے لی گئی ہے، جو ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے، یہ بھالو اپنی معصوم شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :