سانحہ پشاور کی بناء پر پنجاب بھر کے ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کی بناء پر پانچویں اور آٹھویں کلا س کے طا لبہ اورطلباء کو کامیاب قراردینے کافیصلہ

جمعرات 5 مارچ 2015 15:20

سانحہ پشاور کی بناء پر پنجاب بھر کے ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سانحہ پشاور کی بناء پر پنجاب بھر کے تعلیم ادارے ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کی بناء پرہائر ایجو کیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھوں کلا س طا لبہ اورطلباء کو کامیاب قراردینے کافیصلہ کیا ہے اُ مطابق تین مارچ تک مکمل ہونے والے پانچویں جماعت کے امتحانات اور چار مارچ کومکمل ہونیوالے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوران ناقص انتظامات کی شکایات منظر عام پر آئی تھیں کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے امتحانات کے دوران طلباء و طالبات کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ یکسوئی سے پرچہ جات حل نہ کرسکے ،ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات دینے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

05مارچ۔2015ء ذرائع کے مطابق یہ اقدام طالبعلموں کے بہتر مستقبل کے تحفظ کیلئے اٹھایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں چند روز تک با ضابطہ اعلان کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :