لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ڈکیتی کا ملزم فرار ہو گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ڈکیتی کا ملزم فرار ہو گیا۔ملزم مختار عرف بودو کے خلاف رینالہ خورد اوکاڑہ کے مقامی تھانہ میں ڈکیتی کا مقعدمہ درج ہے۔تفتیشی افسر اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار ملزم کو لے کر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی میں ملوث ہے اسکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بغیر ثبوت اور شہادتوں کے بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے لہذا ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کمرہ عدالت سے پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا۔تاہم تفتیشی افسر اور ملزم کے ہمراہ آئے پولیس اہلکاروں کے علاوہ عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :