وہاب ریاض نے پاکستانی تماشائی کو ’کروڑ پتی‘ بنادیا

جمعرات 5 مارچ 2015 16:08

وہاب ریاض نے پاکستانی تماشائی کو ’کروڑ پتی‘ بنادیا

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ میں ایک پاکستانی تماشائی سجاد احمد نے وہاب ریاض کے چھکے کا باﺅنڈری کے باہر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر لاکھوں ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ پاکستانی مداح نے وہاب ریاض کو خوش قسمتی کا باعث قرار دیتے ہوئے بیٹے کا نام ان کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سجاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بیوی کی بات نہ مان کر خوش قسمت بن گیا، اہلیہ نے سپانسر کمپنی کی شرٹ پہننے سے منع کیا تھا،یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں بیٹھتے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا۔

ایک سوال کے جواب میں سجادا حمد کاکہناتھاکہ وہ انعام سے حاصل ہونیوالی رقم بچوں کی تعلیم پر خرچ کرے گا۔ یادرہے کہ آئی سی سی کی طرف سے شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام دیاجاتاہے جو کیچر پکڑنے والے شائقین میں برابرتقسیم کردی جاتی ہے ۔