پنجاب اسمبلی‘ سکیورٹی سٹاف نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سٹاف کو اندر جانے سے روک دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سٹاف کو اندر جانے سے روک دیا تاہم بحث کے بعد تمام سکیورٹی اہلکاروں کو اسمبلی کے اندر جانے کی اجازت دید ی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جب پنجاب اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آئے تو ان کے ساتھ ایک درجن کے قریب سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی سٹاف نے ان کو وہیں روک لیا اور شہبازشریف آگے چلے گئے تاہم کچھ دیر بحث کے بعد اسمبلی سٹاف نے وزیراعلیٰ سٹاف کے اہلکاروں کو بھی اندر جانے کی اجازت دیدی ۔

متعلقہ عنوان :