گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی‘شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے‘ موجودہ حکمرانوں سے قوم خیر کی توقع نہ کرے حکمرانوں کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں ‘بار بار آزمائی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کرے ورنہ یہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہیں گے ‘کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے
مرکزی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفود سے گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 16:20
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مرکزی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے‘ موجودہ حکمرانوں سے قوم خیر کی توقع نہ کرے حکمرانوں کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں ‘بار بار آزمائی جانے والی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کرے ورنہ یہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہیں گے ‘کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے ۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جو اگر حکمران حل کرنا چاہئیں اور وہ نہ ہو سکے لیکن حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو حل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عوام دہشت گردی ، مہنگائی اور دیگر مسائل کے ہاتھوں ہلاک ہو رہی ہے اور حکمرانوں کو غیر ملکی دوروں سے ہی فرصت نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ دھاندلی کرکے اپنی من مرضی کے نتائج حاصل کر لیں گے تو وہ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کیونکہ ہم کسی کو بھی عوام کے حقوق اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو لوگ دھاندلی کی کوشش کریں گے ان کو آئینی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.