گواسکر اور لکشمن کا کوہلی کو میڈیا سے تعلقات ٹھیک کرنے کا مشورہ

جمعرات 5 مارچ 2015 16:35

گواسکر اور لکشمن کا کوہلی کو میڈیا سے تعلقات ٹھیک کرنے کا مشورہ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء )بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن نے نوجوان بلے باز ویرات کوہلی کو میڈیا سے اپنے تعلقات ٹھیک کرنے پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو روزانہ شیشے کے سامنے کھڑا کر کے اپنا احتساب کرتے ہیں اور انکی خوا ہش ہے کہ وہ مہندرا سنگھ دھونی یا لیجنڈری ٹینس کھلاڑی بجون برگ کی طرح انتہائی ٹھنڈے مزاج کے حامل ہوتے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کا کرکٹ کے فروغ کے کردار میں انتہائی اہم کردار ہے اور کھلاڑیوں ، انتظامیہ ، میڈیا ،شائقین اور سپانسرز کو اس کھیل کو پھیلانے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہیئے ۔وی وی ایس لکشمن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو مذکورہ شخص کے پاس جاکر کہنا چاہیئے کہ انہوں نے اسے کوئی اور صحافی سمجھ لیا تھا لہذا انہیں معاف کر دیا جائے تاکہ یہ معاملہ ختم ہو سکے ۔