پاکستانی کوچنگ سٹاف مجموعی طور پر ماہانہ 40لاکھ روپے تنخواہ لینے کے باوجود نتائج دینے سے قاصر
جمعرات 5 مارچ 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف مجموعی طور پر ماہانہ 40لاکھ روپے تنخواہ لینے کے باوجود نتائج دینے سے قاصر ہے،ہیڈکوچ وقاریونس ماہانہ 15لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ مفت سفری سہولیات سمیت لاکھوں روپے مراعات بھی لیتے ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف مجموعی طور پر ماہانہ 40لاکھ روپے تنخواہ لینے کے باوجود نتائج دینے سے قاصر ہے۔
اپنے بڑے کوچنگ سٹاف کے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی کسی بھی شعبے میں قابل تعریف نہیں ہے ۔سابق کپتان اور دوسری مرتبہ پاکستان کے ہیڈکوچ بننے والے وقاریونس ماہانہ 15لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ مفت سفری سہولیات سمیت لاکھوں روپے مراعات بھی لیتے ہیں۔ان کی فیملی سڈنی میں مقیم ہونے کے باعث وہ آسٹریلوی شہری بھی ہیں۔(جاری ہے)
وہ سال کے دوران جتنی مرتبہ بھی آسٹریلیا جانا چاہیں انہیں بزنس کلاس ٹکٹ دی جاتی ہے۔
کوئی پاکستانی فاسٹ باؤلر میگا ایونٹ میں ابھی تک نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو ماہانہ 6لاکھ 66ہزارروپے دئیے جاتے ہیں۔ انہیں ہرارے جانے کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ دی جاتی ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وی آئی پی رہائش اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں جبکہ ان کی کوچنگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک رن کے عوض4وکٹیں کھودیں جو پاکستان کا بدترین ریکارڈہے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فیلڈنھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو بھی ماہانہ 6لاکھ 66ہزارروپے دئیے جاتے ہیں۔ انہیں جوہانسبرگ جانے کیلئے بزنس کلاس ٹکٹدی جاتی ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وی آئی پی رہائش اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں جبکہ ان کی کوچنگ میں پاکستان کی فیلڈنگ میں کوئی نمایاں فرق نہیں پڑسکا۔سابق لیگ سپنر مشتاق احمد قومی ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ ہیں ۔انہیں ماہانہ ساڑھے 6لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں ۔ان کی موجودگی میں سپنرزکی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ اور ایتھلیٹک ٹرینر بریڈ رابن سن کو ماہانہ 6لاکھ 66ہزارروپے دئیے جاتے ہیں ۔ انہیں سڈنی جانے کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ دی جاتی ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وی آئی پی رہائش اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں۔بھاری بھر کم کوچنگ سٹاف کی موجودگی میں نتائج نہ ملنے پر سابق کرکٹرزاور شائقین کرکٹ پی سی بی اور خاص طورپر نجم سیٹھی سے شدیدنالاں ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.