ورلڈکپ 2015ء، پاکستانی شائقین ویسٹ انڈیز کیخلاف بھارت کی فتح کیلئے دعاگو
جمعرات 5 مارچ 2015 16:57
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے موقع پر کرکٹ کا جنون سرچڑھ کر بول رہاہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بھی دیکھاگیاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی فتح کے لیے پاکستانی شائقین بھی دعاگوہیں ،بھارت کی جیت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں مدد ملے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں کسی بھی ٹیم کی پوزیشن واضح نہیں ، پاکستان اور بھارت جبکہ انگلینڈ اورآسٹریلیا روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں جن کے مقابلوں کے دوران پوری قوم جیت کے لیے اپنی ٹیم کا ساتھ دیتی ہے لیکن جمعہ کو پرتھ میں ہونیوالے بھارت ویسٹ انڈیز کے مقابلے کے دوران پاکستانی شائقین بھی روایتی حریف بھارت کی فتح کیلئے دعاگو ہیں۔
پاکستانی ٹیم اپنے پول میں دومیچ ہارکر مسلسل دومیچ جیت چکی ہے اور شارجہ میں موجود پاکستانی زبیراعوان نے بھارت کی جیت کے لیے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔(جاری ہے)
55سالہ بھارتی شہری محمداکبر نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 1992ء کی تاریخ 2015ء میں دہرائی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت مضبوط ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز سے جیت کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ پاکستان ویسٹ اندیز سے ہارچکاہے۔
پول میچ میں تین مسلسل فتوحات کے ساتھ بھارت اپنے پول میں چھ سکور کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ چارمیچوں میں سے تین جیت کر جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوارٹرفائنل کے لیے بھارت اور جنوبی افریقہ کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان ، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز ، اورزمبابوے نے اگلے مرحلے کے لیے اپنے میچ جیتنے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں بارش کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.