ڈی ویلیئرز اور گرس گیل جیسے بلے باز فارم میں ہوں تو گیند باز یا کپتان زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ، بلے بازوں کو صرف مختلف قسم ہی سے اکسایا جا سکتا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 مارچ 2015 16:57

ڈی ویلیئرز اور گرس گیل جیسے بلے باز فارم میں ہوں تو گیند باز یا کپتان ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ جب اے بی ڈی ویلیئرز اور گرس گیل جیسی صلاحیت والے بلے باز فارم میں ہوتے ہیں تو گیند باز یا کپتان زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ڈویلرس اور ویسٹ انڈیز کے گیل دو ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دھونی کی فکر بڑھا ئی ہے اور انہیں ان کے لیے حکمت عملی بنانی پڑے رہی ہے ‘ جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت ڈی ویلیئرز کو تو روکنے میں کامیاب رہا تھا لیکن جمعہ کو دھونی اور ان کی ٹیم کو طوفانی بلے باز گیل کو زمبابوے کے خلاف کارکردگی کو دہرانے سے روکنا ہو گا۔

گیل نے کینبرا میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری لگائی تھی۔ دھونی سے جب گیل ‘ڈویلرس اور برینڈن میکولم جیسے کھلاڑی کے خلاف منصوبے بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف بہترین منصوبہ یہی ہے کہ کوئی منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایمانداری سے کہوں تو اگر کوئی کھلاڑی چھکے لگا رہا ہے تو آپ اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ اس کے لیے فیلڈنگ نہیں لگا سکتے۔

اگر وہ شارٹ پچ گیندوں کو مارنے لگے تو زیادہ وقت آپ شارٹ پچ گیند پھینکنے کی جنگ میں شکست ہاتھ لگے گی۔ آپ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ دھونی نے کہا کہ بلے بازوں کو صرف مختلف قسم ہی سے اکسایا جا سکتا ہے۔ دھونی نے کہا ہے کہ آپ بلے باز کو چھکانے کی کوشش کرتے ہو۔ اگرگرس گیل یا ڈی ویلیئرزتال میں ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ گیند بازوں کو کچھ دوسری چیزوں کو پر کھنے کا موقع دیتا ہے۔ ٹیم انڈیا کپتان نے کہاکہ جب گیل یا ڈویلرس فارم میں ہوں تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ مشکل موقع کا بھی فائدہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :