پاکستان ،جنوبی افریقہ کے مابین میچ میں گرین شرٹس کو ’’نصرت الہی ‘‘ پہنچنے کا امکان

جمعرات 5 مارچ 2015 17:10

پاکستان ،جنوبی افریقہ کے مابین میچ میں گرین شرٹس کو ’’نصرت الہی ‘‘ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہفتہ 7مارچ کو شیڈول میچ میں گرین شرٹس کو ’’نصرت الہی ‘‘ پہنچنے کا امکان ہے ۔ نیوزی لینڈ میٹ سروس کے مطابق آکلینڈ میں شیڈول ا س مقابلے کے دوران بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اگر نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو پاکستان کو اس کا فائدہ ہوگا کیوں کہ جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلا ف اپنے گزشتہ دو میچز میں 400سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اور پاکستان پروٹیز کی اس فارم کو دیکھتے ہوئے ایک پوائنٹ لینے پر بھی خوش ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :