سینیٹ الیکشن میں واضح اکثریت نے ثابت کر دیا (ن) لیگ ہی وفاق کی علامت ہے‘ نسرین اختر ملک

جمعرات 5 مارچ 2015 17:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں کلین سویپ اور تمام صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی وفاق کی علامت ہے۔وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں نسرین اختر ملک نے کہا کہ عام انتخابات 2013کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا۔پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں ۔ عمران خان کی سیاست کا دوہرا معیار ہے ،خیبر پختوانخواہ میں تو سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن پنجاب میں بائیکاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان‘سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مزید ہیں اور دن دونوں ممالک میں ہر سطح پر تعاون پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :