ایران کا پاکستان سے’عسکریت پسند‘ حوالے کرنے کا مطالبہ
جمعرات 5 مارچ 2015 19:54
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) ایران نے گزشتہ ہفتہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ ایرانی عسکریت پسند کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کی سرحد سمگلروں اور شدت پسند گروپ جنداللہ کے ارکان کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ جند اللہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے سرگرمیاں جاری رکھتا ہے اور یہ مبینہ طور پر ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغواء اور حکومت مخالف سرگرمیوں میں ہے ۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں ایران کی انٹرپول برانچ کے سربراہ جنرل مسعود رضوانی کے حوالے سے بتایا کہ تہران نے اسلام آباد سے عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے ریگی کو بلوچستان میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک بس پر سفر کر رہے تھے۔(جاری ہے)
رضوانی نے بتایا کہ ایران نے انٹرپول سے 'بدنام زمانہ دہشت گرد' اور عبدالمالک ریگی کے کزن ستار کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا ہے۔
ایران نے 2011 میں جند اللہ کے سرپرست اعلیٰ عبدالمالک کو گرفتار کرنے کے بعد پھانسی دے دی تھی۔ ایران کی جانب سے جنداللہ ارکان کی گرفتاریوں اور گروپ کے ٹوٹنے کے بعد باقی بچنے والے شدت پسندوں نے جیش العدل کے نام سے ایک نیا گروپ بنا لیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جیش العدل نے گزشتہ دو سالوں میں ایران پر متعدد حملے کیے۔ پاکستان کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے پی کو جند اللہ کے ایک سینئر رکن کی گرفتاری کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات میں جانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ فروری، 2014 میں جیش العدل نے پاکستان سرحد کے قریب ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے علاقے سرباز سے پانچ ایرانی سرحدی گارڈز کو اغواء کر لیا تھا۔ مغویوں کو بعد میں پاکستان لایا گیا جہاں ایک گارڈ ہلاک جبکہ باقی چاروں دو مہینے بعد رہا کر دیے گئے۔اے پیمزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.