سینیٹ انتخابات‘ ندیم افضل چن کو زائد ووٹ ملنے پر راجہ ظفر الحق کی عجیب منطق

جمعرات 5 مارچ 2015 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹر راجہ ظفر الحق نے (ن)لیگ کے اراکین کے ندیم افضل چن کو ووٹ دینے کے معاملے پر عجیب منطق پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجا ب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کو کیسے زیادہ ووٹ پڑ گئے ؟ توا س پر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ یہ ”ٹک مارک “ کی غلطی ہو سکتی کہ اراکین نے (ن)لیگ کے رکن امیدوار کو ووٹ دینے کے بجائے ندیم افضل چن کو ووٹ دے دیئے ہیں جس پر وہاں موجود صحافی اور دیگر لوگ مسکرانے پر مجبور ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :