لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس الطاف ابراہیم اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس الطاف ابراہیم اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے،جسٹس الطاف ابراہیم کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد ستاون سے کم ہو کر 56رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور پرنسپل نشست پر کام کرنے والے ساتھی ججوں نے جسٹس الطاف ابراہیم کو الوداع کیا۔چیف جسٹس نے جسٹس الطاف ابراہیم کو رخصت ہوتے وقت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار حبیب اللہ عامر اور دیگر عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔جسٹس الطاف ابراہیم کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ کے ججز کی تعداد ستاون سے کم ہو کر 56رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :