نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ میں لندن پلٹ فیملی سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والی خاتوں بھتہ خورسمیت دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:30

نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ میں لندن پلٹ فیملی سے دس لاکھ روپے بھتہ ..

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ میں لندن پلٹ فیملی سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والی خاتوں بھتہ خورسمیت دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لندن کے بزس مین زاھد حسین خٹک کے زاتی موبائل پر بدنام زمانہ بھتہ خورمسماة نازیہ گل عرف نازو نے زاھد حسین خٹک سے دس لاکھ روپے بھتہ دودن کے اندرطلب کیا بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔

تھانہ پبی پولیس نے تحریری شکایت پر بھتہ خورخاتون اور اس کے شوہر کے موبائل نمبر کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔لندن کے بزس مین زاھد حسین خٹک کے مطابق حکومت اور پولیس ان کو تحفط دیں ان جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے بیرونے ملک پاکستانی اور ہماری نئی نسل وطن واپسی پر ڈرتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ کے علاقے چراٹ صالح خانہ کے رہایشی مسمی زاھد حسین خٹک ولد اخترمحمد خٹک جو کہ پورے خاندا ن کے ساتھ لندن برمنگم میں رہائش پذیر ہیں اور وہاں کی شہریت کے حامل ہیں انہوں نے تھانہ پبی میں ایک تحریری شکایت دی کہ بدنام زمانہ بھتہ خورمسماة نازیہ گل عرف نازو اور علی گل ولد گل محمد نے ان کو گھر کے موبائل فون پر دس لاکھ روپے بھتہ دو دن کے اندر اداکرنے کا حکم دیا اگر بھتہ ادانہ کیا گیا تو خاندان سمیت قتل اور سنگین نتایج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے تحریری شکایت پر مقدمہ درج کرلیاہے۔ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔