آئرلینڈ کی دورہ پاکستان میں دلچسپی
جمعرات 5 مارچ 2015 20:56
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جنوری میں رابطہ کرکے پاکستانی سرزمین کے دورے کی توقعات کو بحال کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے کوئی بھی بین الاقوامی سیریز منعقد نہیں ہوسکی ہے۔ آئرلینڈ نے پہلے بھی دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر اس پر تبادلہ خیال گزشتہ سال جون میں اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب کراچی ایئرپورٹ پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا۔
وارن ڈیوٹروم نے تسلیم کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ دورے سے قبل نظرثانی کی جائے گی تاہم انہوں نے اپنی اس خواہش کی تصدیق کی کہ ورلڈکپ کے بعد اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا " ہم اس معاملے پر بدستور غور کررہے ہیں اور حالات درست ہونے پر دورہ کرنے پر غور کررہے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا " میری جنوری میں پی سی بی سے ابتدائی بات چیت ہوئی تھی اور ہمیں ای میل بھی موصول ہوئی مگر اس وقت ورلڈکپ نے تمام معاملات کو اپنی گرفت میں لے لیا، مجھے یقین ہے کہ اس پر جلد دوبارہ بات چیت کا آغاز ہوگا"۔
وارن ڈیوٹروم کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہا تھا کہ آئرلینڈ کو آئی سی سی کے فل ممبر ممالک سے زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ آئرلینڈ نے ورلڈکپ میچز میں اپ سیٹ کامیابیوں سے اپنی ساکھ بنائی ہے تاہم یہ ایونٹ چار سال میں ایک بار آتا ہے جس کے بعد اس ٹیم کو ایسوسی ایسٹ ممالک کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو آئرلینڈ کے ساتھ کھیلنے کا خواہشمند ہے اور وہ گزشتہ چار برس میں دو بار آئرلینڈ کا دورہ کرچکا ہے تاکہ اس کی میچز کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ افغانستان اور کینیا کی جانب سے 2013 اور 2014 میں ایسوسی ایٹ ٹیمیں بھجوائے جانے کے بعد پاکستان میں مکمل بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی توقعات بلند ہوگئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.