کراچی ،کورنگی سے بھی دو افراد کی لاشیں برآمد، لانڈھی میں پولیس نے 40 سالہ مغوی کو بازیاب کرا لیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کورنگی سے بھی دو افراد کی لاشیں برآمد، لانڈھی میں پولیس نے چالیس سالہ مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے اللہ والا ٹاوٴن سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،مقتولین کی عمریں 20 سے 25 برس ہے، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے مقتولین کے خون کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میمن گوٹھ میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتولین کو اغوا ء کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انہیں قتل کردیا اور لاشیں مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ہیں لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے40 سال کے مغوی عبدالصمد کو بازیاب کرا لیا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔ اغوا کاروں نے اہل خانہ سے15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس نے سلطان نامی اغوا کار کو گرفتار کرلیا جبکہ گروپ کا سرغنہ راشد اپنے 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :