ایبٹ آباد،سیکورٹی فورسز اور کینٹ پولیس کا نڑیاں میں سرچ آپریشن ،24مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 5 مارچ 2015 21:00

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سیکورٹی فورسز اور کینٹ پولیس کا نڑیاں میں سرچ آپریشن 24مشتبہ افراد گرفتار۔ اس ضمن میں تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او جاوید خان نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز کے ہمراہ نڑیاں میں سرچ آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر گھروں میں رہائش پذیر غیرمقامی افراد کی چھان بین کی گئی۔ آپریشن کے دوران 24 سے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے

متعلقہ عنوان :