حیدرآباد،الطاف حسین کی صاحبزادی بے بی افضاء الطاف کی13ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 مارچ 2015 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) الطاف حسین کی صاحبزادی بے بی افضاء الطاف کی13ویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام زونل آفس پر سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سالگرہ کے موقع پر زونل آفس کی عمارت پر چراغاں کیا گیا تھا جبکہ زونل آفس اور پنڈال کو غباروں اور رنگ برنگی جھالروں سے آراستہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکرین پرالطاف حسین اوربے بی افضاء کی ایک بڑی پورٹریٹ آویزاں کی گئی تھی۔ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی حق پرست ارکان اسمبلی اور شعبہ خواتین و شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست نمائندوں کی فیملیز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کیک کی تقریب کے وقت شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا اور نے انہوں نے بھر پور نعروں اور زبردست تالیوں سے الطاف حسین اور بے بی افضاء الطاف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں تمام شرکاء کو کیک تقسیم کیا گیا