ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش سے منایا ،

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندرراوی روڈ لاہور میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 مارچ 2015 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) گزشتہ روز ملک بھر میں بسنے والی ہندو برادر نے اپنا مذہبی تہوار ہولی کی تقاریب بھرپور جوش و خروش سے منائیں، اس سلسلے میں مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندرراوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہندودھرم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیوں کا اظہار کیا، متروکہ وقف املاک بورڈکی طرف سے سیکورٹی سمیت تمام اہم اقدامات کیے گئے تھے۔

اس موقع پر ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر منورچاند کا کہنا تھا کہ رنگوں کی یہ ہولی خوشیاں بکھیرنے کا ذریعہ ہے، ہم چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہندو برادری کے لیے ہولی کے خصوصی اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ کٹاس راج مندر چکوال میں واقع ہندو برادری کی قدیم عبادت گاہ پر یاتریوں کے لیے نئے رہائشی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے پر پوری ہندو برادری حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ کی انتہائی شکر گزار ہے جس سے بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کی رہائش کے مسائل بھی حل ہونگے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری شرائن اظہر نذیر سلہری سمیت بورڈ کے افسران اور بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور بھجن بھی گائے گئے۔

متعلقہ عنوان :