سکھر، سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں 6 آج پولیو کمیٹی کا اجلاس طلب

جمعرات 5 مارچ 2015 21:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے ضلع سکھر میں 16 مارچ سے 19 مارچ تک سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں 06 مارچ 2015 بروز جمعہ صبح 11بجے اپنے آفس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ پولیس ، صحت، اسکولز،ریلوے پولیس،اوقاف، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کرینگے

متعلقہ عنوان :