سینیٹ الیکشن کے نام پر تماشا ہوا، آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اصلیت ظاہر کر دی‘ڈاکٹر طاہر القادری،
وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو 3,3کروڑ روپے کی رشوت دی ایک ہفتہ کھانے کھلائے اور الیکشن اپنے نام کر لیا
جمعرات 5 مارچ 2015 21:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اور تماشا ہوا،سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت اور اصلیت ظاہر کر دی ، الیکشن کمیشن کا کہیں وجود نظر نہیں آیا، اراکین اسمبلی کو پنجروں میں بند کر کے پولنگ بوتھ تک لایا گیا، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو 3,3کروڑ روپے کی رشوت دی ایک ہفتہ کھانے کھلائے اور الیکشن اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ اور ایسی سینیٹ کی قانون سازی کی کیا اخلاقی حیثیت ہو گی؟ جعلی جمہوریت اور جعلی الیکشنوں سے غریب عوام کے کبھی حالات نہیں بدلیں گے۔(جاری ہے)
پاکستان کی تاریخ کے فراڈ اور نامکمل سینیٹ الیکشن کروانے کا ریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنے نام کر لیا ۔خرید و فروخت کے حوالے سے اپنی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے فاٹا کے الیکشن کو سٹاپ لگوایا گیا۔
گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مرکزی میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن کے بعد عوام کا اس جعلی جمہوری نظام سے بچا کھچا اعتماد بھی اٹھ گیا ،ایک بار پھر ثابت ہو گیا پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامہ کے تحت خرید و فروخت روکنے کیلئے آئینی ترمیم کیلئے اے پی سی کا ڈرامہ رچایا گیا ۔ڈمی صدر کے ذریعے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس جاری کروانے والے بتائیں یہ فیصلہ انہوں نے کس اے پی سی اور پارلیمنٹ کے فلور پر کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے فائدے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کروانے کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے جاری اجلاس ختم کر دئیے اور آرڈیننس جاری کرنے کے بعد دوبارہ بلا لیے اور خزانے پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔ اگر ملکی معاملات کے فیصلے پارلیمنٹ سے بالا بالا اور رات کے اندھیرے میں ہونے ہیں تو پھر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی پر یہ ایوان چلتے ہیں جنہیں دولت مند ،مقتدر سیاستدانوں نے خرید و فروخت کی منڈی بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کے الیکشن نہیں ہونگے تب تک سینیٹ کا ایوان مکمل نہیں ہو گا اور نہ ہی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کاالیکشن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ جس استحصالی نظام کی یہ سٹیٹس کو کی قوتیں محافظ ہیں اس نظام کو بھی نہیں چلنے دے رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.