سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگیا ، شہباز شریف،
وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 22:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے بڑا جمہوری مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا‘ سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگیا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کا سعودی فرمانرواء نے پرتپاک استقبال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی فرمانرواء کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جس طرح سعودی فرمانرواء نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پاکستانی عوام کیلئے بے پناہ محبت اور احترام ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سعودی قیادت اور عوام نے پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا ہے۔ سعودی عرب کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج رات بڑا جمہوری مرحلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سینٹ انتخابات کے بعد جمہوریت کی گاڑی مزید آگے بڑھے گی اور جمہوریت مزید مضبوط ہوجائے گی۔۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.